(بی بی سی اردو )
مجھے ڈیڑھ ماہ بعد معلوم ہوا کہ میری 62 سالہ بیمار ماں سعودی جیل میں قید ہیں۔ جس عورت نے میری والدہ کو جعل سازی سے منشیات دے کر سعودی عرب بھیجا تھا، وہ عورت اور اس کا بیٹا تو پاکستانی جیل سے ایک ماہ بعد ہی باہر آ گئے تھے لیکن میری والدہ تقریباً تین سال سے سعودی عرب کی جیل میں قید ہیں۔
نارووال کے قریب ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والے محبوب عالم نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ کو محلے کی ایک خاتون نے عمرے پر بھیجا تھا۔
Views: 77